Add Poetry

ہمیں جاگنا ہوگا

Poet: محمد یوسف راہی By: محمد یوسف راهی, Karachi

سوئی ہوئی یہ قوم ہماری نہ جانے کب جاگے گی
کب ملے گا انصاف یہاں ظلم کی میت کب اٹھے گی

اب تک کیوں زینب کا قاتل پہنچا نہیں انجام کو
کب تک راؤ انوار کو آخر پشت پناہی ملتی رہے گی

کب تک ظالم مظلوم پر یاروں یہاں حاوی رہے گا
اپنی زبان کرکے بند کب تک یہ قوم سوتی رہے گی

کرپشن لوٹ مار اور کھلے عام غنڈہ گردی یاروں
اپنے وطن میں اپنے لوگوں کی کب تک جاری رہے گی

کیا یوں ہی محنت کا پیسہ ہم ان پر لٹاتے رہیں گے
کیا ہماری جیب خالی اور ان کی بھرتی رہے گی

قوم کو اب جاگنا ہوگا بس قوم کو اب اٹھنا ہوگا
اپنی قسمت اپنے ہی ہاتوں اب یاروں بدلنی پڑے گی

مخلص نہیں ہے اس ملک سے کوئی سب کو پرکھ لیا
قائم یہاں عوامی حکومت ہم ہی کو کرنی پڑے گی

اس قوم کو ہماری اے ر ہی ہونا پڑے گا اب بیدار
بیدار ہوکر ظالم کو اب اپنی طاقت دکھانی پڑے گی

Rate it:
Views: 414
08 Feb, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets