Add Poetry

ہمیں خلوص بھی نہ مل سکا زمانے سے

Poet: Dr.Zahid sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

عجیب لوگ ہیں باتوں سے مار دیتے ہیں
یوں بازی جیت کے بھی ہم تو ہار دیتے ہیں

نہ جینا آیا زمانے میں آج تک ہم کو
جو قدر کرتے نہیں ان کو پیار دیتے ہیں

ہمیں خلوص کا ذرہ بھی مل سکا نہ کبھی
ہم اپنی جان بھی لوگوں پہ وار دیتے ہیں

ہمارا ظرف تو دیکھو کہ ملنے والوں کو
خزاں کے بدلے میں مہکی بہار دیتے ہیں

مدد کے ہم سے ہیں طالب جو وقت پڑنے پر
ہمیں یہ کہتے تھے “ ہم نہ ادھار دیتے ہیں“

کرو تلاش زمانے میں ان فقیروں کو
جو اک نظر سے دلوں کو قرار دیتے ہیں

بنے ہیں دوست وہ زاہد عدو کہیں جن کو
ہمیشہ پھولوں کے بدلے میں خار دیتے ہیں
 

Rate it:
Views: 840
14 Oct, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets