Add Poetry

ہمیں نہیں پہچان پائے اپنے دوست احباب

Poet: UA By: UA, Lahore

ہمیں نہیں پہچان پائے اپنے دوست احباب
ہم بھی یہیں موجود تھے لیکن پسِ نقاب

قطرہ قطرہ جی کے زیست سمندر کر ڈالی
لیکن یہی حقیقت ٹھہری زندگی حباب

چلتے چلتے چور ہوئے جنگل صحراؤں میں
خاک ہوئے مسافت میں پھر بھی مِلے سراب

تاروں کی نگری سے کوئی مجھکو لینے آیا
کل شب میں نے دیکھا ہے نیند میں ایسا خواب

جس کو پڑھتے پڑھتے مجھکو نیند نے آگھیرا
صبحِ دم میرے ہاتھوں نے تھامی وہ ہی کتاب

دل کے دروازے پہ کس نے کب دستک دی ہے
فرصت ہو تو کر کے دیکھے بندہ کوئی حساب

دنیا کے گورکھ دھندے میں سمجھ نہیں پائے
کتنے گناہ کمائے عظمٰی، کتنے مِلے ثواب

ہمیں نہیں پہچان پائے اپنے دوست احباب
ہم بھی یہیں موجود تھے لیکن پسِ نقاب

Rate it:
Views: 570
18 Sep, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets