ہمیں ڈر نہیں ہے بے درد زمانے کا
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamہمیں ڈرنہیں ہےبےدرد زمانےکا
جنون سرمیں ہےتمہیں اپنابنانےکا
ہم جن کی سلامتی کی دعاہیں کرتےہیں
وہی سوچتےہیں ہمیں دنیاسےمٹانےکا
تم جو بھی کہو ہمیں منظورہے لیکن
ہمیں کبھی نہ کہنا تمہیں بھول جانےکا
جسےجان سےبڑھکرچاہ وہی نہ ملا
اتنا قصہ ہے اپنےغم بھرےافسانےکا
ہر بار محبت میں ناکام ہو جاتےہواصغر
کہیں تمہیں شوق تو نہیں زخم کھانےکا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






