Add Poetry

ہمیں یاد کرنا

Poet: Gulzaib Anjum By: Gulzaib Anjum, Dubai

فوٹو کی پرستش میں کوئی نیر جب بہائے ہمیں یاد کرنا
اظہار محبت کرنے سے جب کوئی شرمائے ہمیں یاد کرنا

نظر رکھنا آنگن میں لگے رنگ برنگے پُھولوں پر
بے چین بھنورا کوئی سجدے میں گر جائے تو ہمیں یاد کرنا

ہم مشتاق دید ہیں، کل عید ہے، ہمارے گھر ضرور آنا
بات یہی کوئی دو چار بار جب دھرائے ہمیں یاد کرنا

مانا کہ گزرے برس کی کچھ بھی باتیں تُجھے یاد نہیں
مگر سرگوشی سے کوئی سحری کو جب اٹھائے ہمیں یاد کرنا

ہم مجبور نہیں کرتے صرف اتنا کہتے ہیں اے جانِ زیب
دیکھ کر ہلال عید کوئی گلے جب لگ جائے ہمیں یاد کرنا

Rate it:
Views: 388
14 Feb, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets