ہنر جانتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreغم بھلانے کا ہنر جانتے ہیں
مسکرانے کا ہنر جانتے ہیں
روٹھ جانے سے ہم نہیں واقف
پر منانے کا ہنر جانتے ہیں
امتحاں دینے کو تیار ہیں اور
آزمانے کا ہنر جانتے ہیں
ایک تم ہی نہیں فنکار یہاں
ہم زمانے کا ہنر جانتے ہیں
ہم نہیں چاہتے عظمٰی ورنہ
ہم ہرانے کا ہنر جانتے ہیں
More General Poetry






