ہنسنے کی ہنسانے کی عادت ہے مَسکرانے کی
اپنے ساتھ مجھے تھوڑی پرواہ بھی ہے زمانے کی
سچ ہے کہ بنانے والے نے ہمیں عاقل بنا کے بھیجا ہے
لیکن پھر بھی کچھ باتیں ہیں سیکھنے سیکھانے کی
سرکشی۔ ضد، ہٹ دھرمی اور غصے پہ قابو رکھنا
دیکھو کہیں بد دَعا نہ لینا کسی معصوم دیوانے کی
حرکت میں برکت ہوتی ہے ہر دم برکت میں رہنا
یہ نصیحت یاد رکھنا ایک انمول سیانے کی
آنا چاہتے تھے لیکن کچھ کام پڑا کہ آ نہ سکے
معذرت چاہتے ہیں یارو! محفل میں نہ آنے کی
دیر سے آ کر آتے ہی جانے کا تقاضہ کرتے ہو
نہیں مِلے گی تمہیں اجازت اس طرح سے جانے کی
آنا تو چاہتے تھے لیکن وقت نے مہلت ہی نہ دی
پہلے کوئی گواہی لاؤ عظمٰی اپنے بہانے کی