Add Poetry

ہوا کا رُخ اک دن بدل بھی سکتا ہے

Poet: نعمان صدیقی By: ن سے نعمان صدیقی, Karachi

ہوا کا رُخ اک دن بدل بھی سکتا ہے

یہ ہوایں جو چل رہی ہیں یہ کچھ بتا رہی ہیں
کسی کو دیں خوشخبری کسی کو ستا رہی ہیں

بتا رہی ہیں ہم کو
جتا رہی ہیں غم کو

جو غم ہے بہت پرانا
غصہ میں اُن کا آنا

بہت گُھمنڈ ہے تم کو آۓ ہو ووٹ سے تم
اسی گھُمنڈ میں کرتے ہو تقریر اوٹ سے تم
پانسہ پلٹ سکتے ہیں لمحوں میں نوٹ سے ہم
کر دیں گے زخمی تم کو منصف کی چوٹ سے ہم

معیشت بڑھے گی آگے اجازت ہماری ہوگی
بجٹ بنے گا لیکن رفاقت ہماری ہو گی
آنکھیں اگر دکھایں فراغت تمہاری ہو گی
عدالت ہماری ہو گی ندامت تمہاری ہو گی

یہ سب بجا ہے لیکن وقت بدل بھی سکتا ہے
گرا ہوا کوئی اُٹھ کر سنبھل بھی سکتا ہے
چُبھا ہوا کوئی کانٹا نکل بھی سکتا ہے
جما ہوا برف اک دن پگھل بھی سکتا ہے
یہ باتیں کبھی نعمان کوئی اُگل بھی سکتا ہے
ہوا کا رُخ ایک دن بدل بھی سکتا ہے

Rate it:
Views: 327
28 Mar, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets