Add Poetry

ہوا کو ہمسفر لکھا، نصیب اپنا سفر لکھا

Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, karachi

ہوا کو ہمسفر لکھا، نصیب اپنا سفر لکھا
مقدر لکھنے والے نے کہاں کب مختصر لکھا

کوئی بندھن، کوئی ناتا، کوئی رشتہ نبھانا ہو
ازل سے صنفِ نازک کے مقدر میں ہے ڈر لکھا

کبھی دریا میں لکھی تشنگی ، خشکی میں سیرابی
کبھی جنگل میں لکھی دھوپ ، صحرا میں شجر لکھا

میں دل سے سوچتی ہُوں کیا تعلق میرا منطق سے
خرد کو میں نے کم تر، اور جنوں کو معتبر لکھا

فصیلیں کھوکھلی کر دی ہیں کچھ آکاس بیلیوں نے
لکیروں میں مری سہما ہُوا یہ کیسا گھر لکھا

سکوں، آرام ، راحت، چین تو اب خواب جیسا ہے
مرا ہر ایک پل پُر خوف ہر پل پُر خطر لکھا

حقیقت آشنا ہونے کو اک لمحہ ہی کافی تھا
اُس اک پل ہی کو سوچا پل پل اُس کو عمر بھر لکھا

سنبھالے ہے مجھے دیوانگی اُس شخص کی عاشی
جبیں پر جس کی ہے اخلاص نے آشفتہ سر لکھا

Rate it:
Views: 580
30 Aug, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets