Add Poetry

ہوائیں مجھ سے کہتی ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

ہوائیں مجھ سے کہتی ہیں
ہوا بدلی کا موسم ہے

دیار غیر کی جانب
قدم بوسی کا موسم ہے

مگر میری تمنائیں
مجھے ہر گام کہتی ہیں

کہ رک جاؤ ہاں رک جاؤ
ابھی کچھ دیر باقی ہے

ابھ تک دن نہیں نکلا
ابھی تو شام باقی ہے

مجھے بھی روک لو جان تمنا
تم بھی رک جاؤ

کہیں ایسا نہ ہو جان وفا
یہ دل اجڑ جائے

تیرے جانے سے
تیرے شہر کی رونق بکھر جائے

تمہارے بن نہیں چلنا
میری ہر سانس کہتی ہے

اس ویران بستی کو
سجائیں گے سنواریں گے

اس اجاڑ بستی کو
پھر سے بنائیں گے
نئی دنیا بسائیں گے

ہوائیں مجھ سے کہتی ہیں
کہ رک جاؤ ہاں رک جاؤ

ابھ تو شام باقی ہے
ابھی کچھ کام باقی ہیں

ابھی سے تم نہیں کہنا
ہوا بدلی کا موسم ہے

دیار غیر کی جانب
قدم بوسی کا موسم ہے

Rate it:
Views: 408
30 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets