Add Poetry

ہوتی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تن کی صفائی سے بڑھ کر من کی صفائی ہوتی ہے
نیک عمل دنیا میں سب سے اچھی کمائی ہوتی ہے

اس دنیا میں جو قدم اٹھاؤ یہ سوچ کر ہی اٹھانا
پاؤں پھسل جائے تو کیسی جگ ہنسائی ہوتی ہے

نفس کو زنجیروں میں جکڑو گر آزادی منشا ہے
نفس پہ قابو پا جانا ہی بندے کی رہائی ہوتی ہے

مرنا جینا مرگ و شادی جو کچھ اس دنیا میں ہے
بس دو دن کی ہاؤ ہو دو دن کی دہائی ہوتی ہے

جھوٹ ریا کاری اور دھوکہ آخر کب تک چلتا ہے
ہاں لیکن جو قائم رہتی ہے وہ سچائی ہوتی ہے

جذب و ایماں اور جرات کی مٹی سے چنوائی گئی
مومن غازی کی صف گویا سیسہ پلائی ہوتی ہے

عظمٰی ایسی باتوں میں کتنی سچائی ہوتی ہے
دنیا سے کیا دل داری دنیا ہرجائی ہوتی ہے

Rate it:
Views: 332
31 Dec, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets