Add Poetry

ہونی کو تو ہونا ہے (٢)

Poet: UA By: UA, Lahore

ہونی کو تو ہونا ہے
پھر کاہے کا رونا ہے

وہ ہی کچھ توکاٹنا ہے
جو کچھ ہم نے بونا ہے
گھبرانے شرمانے سے
ڈر جانے رَک جانے سے
کیا کچھ حاصل ہونا ہے؟
ہونی کو تو ہونا ہے

جو کچھ اپنے بس میں ہے
وہ سب کر کے تو دیکھو
پھر قسمت میں جو بھی ہو
کیا پانا کیا کھونا ہے
قسمت کا لکھا پیارے
کون ٹال سکتا ہے
جو ہونا سو ہونا ہے

ہونی کو تو ہونا ہے
پھر کاہے کا رونا ہے

Rate it:
Views: 318
07 Sep, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets