ہوں تیرے نام پہ بدنام اب تو ثابت ہے
Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanہے کون میرا عدو نام اب تو ثابت ہے
یہ سارا کس پہ ہے الزام اب تو ثابت ہے
سکون پانے کو آوارہ پھرتا رہتا ہوں
مجھے یہی ہے بس اک کام اب تو ثابت ہے
میں ہوش میں ہی چلا آیا بادہ خانے سے
ہو غم بھی پیتا نہیں جام اب تو ثابت ہے
گلی گلی میں ہیں اب میرے نام کے چرچے
ہوں تیرے نام پہ بدنام اب تو ثابت ہے
یہ شاعری کا ہنر اپنے پاس رہنے دو
نہیں ہیں اس کے کوئی دام اب تو ثابت ہے
خدا کو چھوڑ کے جو خود پہ مان کرتے ہیں
وہ لوگ رہتے ہیں ناکام اب تو ثابت ہے
مشقتوں نے بھلائے ہیں کتنے غم زاہد
انھیں میں ملتا ہے آرام اب تو ثابت ہے
More General Poetry






