ہے حیا سے ہوگئی بے زار عورت ہر طرف

Poet: عامر ثقلین By: عامر ثقلین , Arifwala

ہے حیا سے ہوگئی بے زار عورت ہر طرف
ظلم کرنے قتل کرنے کی بھی عادت ہر طرف

میں نے مرتا انساں دیکھا زن سے کرکے دل لگی
بن گئی انسان کی کیوں ایسی سیرت ہر طرف

بھول کر داخل ہوا تھا حسن کے بازار میں
بِک رہا تھا حسن واں پر لگ کے قیمت ہر طرف

بے قراری دل میں آئی دیکھ کر تاریک شب
قیدِ مرقد میں مِری کیا ہوگی حالت ہر طرف

ایسے مکتب جو جہالت کو کہیں تعلیم ہے
بڑھ رہے ہیں اس جہاں میں بن کے زینت ہر طرف

میں نہ مومن بن سکا کیوں تُو نہ مجھ کو مل سکا
صوفی کیسے دیکھتے ہیں تیری صورت ہر طرف

بھول بیٹھے تجھ کو بندے ہوگیا خالی حرم
زر زمیں اور زن کے جھگڑے پر ہے محنت ہر طرف

تھام لوں اللہ کی مضبوطی سے رسّی کس طرح
صوفی مُلّا شیخ جی کی ہے جماعت ہر طرف

حاکمیّت اُس خدا کی ہوگی قائم کس طرح
پھرتا ہوگا گر تُو مسلم مثلِ میّت ہر طرف

شیخ جی کہتے ہیں کافر گر نہ مانو ان کی بات
اپنی مرضی کی شریعت اور طریقت ہر طرف

عبد شیطاں مجھ کو جاہل میرے پیچھے جب کہیں
ایسا تب ہو پھیل جائے جب جہالت ہر طرف

ووٹ سے ابلیس آئے اور مسلّط ہوگئے
دہقاں غرباء کی جنھوں نے لوٹی دولت ہر طرف

تُو ہے عامر ایک شیدا جیسے اک اقبال تھا
توڑ دی شیطاں نے فتنوں سے ہے ملّت ہر طرف

Rate it:
Views: 224
18 Aug, 2022