Add Poetry

یاد رکھیں گے عنایتیں تمہاری ہم سبھی

Poet: UA By: UA, Lahore

یاد رکھیں گے عنایتیں تمہاری ہم سبھی
گلے شکوے شکایتیں مٹا دیں گے سبھی

شورشِ ہنگامِ دوراں، شورشِ دلِ برباد
خود فراموشی کا عالم ہے بہت طاری ابھی

ہو سکے تو سوچ کر دینا جواب اس بات کا
کوئی وعدہ ہم نے خود سے بھی کِیا تھا کیا کبھی

ان کی نظروں کا نظارہ جب سے پایا آپ نے
بھول بیٹھے آپ اپنا آپ بھی تب سے جبھی

خخوب عظمٰی یاد آیا وہ خمار آور خیال
ہم جو حیراں ہو گئے وہ بھی شرمائے تبھی

Rate it:
Views: 344
22 Feb, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets