یاد رکھے یہ زمانہ وہ کام کر جاؤں

Poet: UA By: UA, Lahore

دل تو کہتا ہے تیری روح میں اتر جاؤں
یاد رکھے یہ زمانہ وہ کام کر جاؤں

جیتنا چاہو محبت تو جی کے ہی جیتو
تم کہو اور میں کہوں کہ چلو مر جاؤں

آپ درپن کی طرح میرے روبرو ہونگے۔؟
میں ذرا اور تمہیں دیکھ کے سنور جاؤں

میرے چہرے کا حسن مانند ہوا جاتا ہے
تمہارے دیدار کا پرتو ملے نکھر جاؤں

دیکھنا دھیان سے رکھنا ہمارے خوابوں کو
خواب ٹَوٹیں تو یہ نہ ہو کہ میں بکھر جاؤں

جب سے دل حسن کے حصار میں مقید ہے
سوچتا ہے میرا دل اور میں کدھر جاؤں

تیرے وجود سے عظمٰی میری خوشبو آئے
میں تیری روح میں کچھ اس طرح اتر جاؤں

Rate it:
Views: 388
18 Apr, 2012