Add Poetry

یادوں کی برفباری

Poet: باسمہ غالیہ By: باسمہ غالیہ, ایبٹ آباد

دسمبر کے آتے ہی
میرے دل کے گلاب پر
تیری یادوں کی برفباری
اتنی شدت سے پڑتی ہے
کہ تن ٹھٹھر سا جاتا ہے
سرخ گلاب کے پتیوں سا
یہ دل بکھر سا جاتا ہے
بڑی مشکل سے دل کو
تیری چاہت کی خوشبو سے
مہکائے رکھتی ہوں
تیرے آنے کے خوش گماں وعدوں سے
خود کو بہلائے رکھتی ہوں
سنو. . . !!
اب کے چلے آنا
کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر
تمھیں میں مل تو جاؤں
لیکن
سوکھے پتیوں کی صورت
بوسیدہ ڈائری میں

(باسمہ غالیہ کی اولین کوشش)

Rate it:
Views: 403
08 Dec, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets