Add Poetry

یادوں کی قسم

Poet: UA By: UA, Lahore

کم ہو نہیں پایا آنکھوں سے میری نم
او دور جانیوالے تیری یادوں کی قسم

بھولنا بھی چاہوں تو بھول نہیں پاؤں
تیرے حسین ساتھ کے لمحات کا ریشم
او دور جانیوالے تیری یادوں کی قسم

اب کون ہنسائے گا میری اداسیوں کو
روتا ہے میرے ساتھ یہ تنہائی کا عالم
او دور جانیوالے تیری یادوں کی قسم

برسات کی رم جھم ہو یا برکھا بہار ہو
دل کو نہیں بھاتا اب کوئی بھی موسم
او دور جانیوالے تیری یادوں کی قسم

خود اختیار دل میرا بے اختیار ہے بڑا
شاید کہ سہہ نہ پائے اب اور یہ ستم
او دور جانیوالے تیری یادوں کی قسم

پلکوں پہ مسلسل ہے اشکوں کا تلاطم
نگاہوں کو جب سے ملا جدائی کا الم
او دور جانے والے تیری یادوں کی قسم

کم ہو نہیں پایا آنکھوں سے میری نم
او دور جانیوالے تیری یادوں کی قسم

Rate it:
Views: 409
21 Mar, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets