یقین تجھ پہ کیا تھا دل نے

Poet: Amrina Mughal By: Amrina, Gujranwala

یقین تجھ پہ کیا تھا دل نے
کہیں کیا اب نادان سا تھا

بتائیں کیا ہم بِتایا کیسے
جیون بھی امکان سا تھا

گرفتہ دل ہو اجاڑ کر کیوں
وہ گھر نہیں تھا مکان سا تھا

مجھے جو دیکھا تنہا کل شب
وہ جانے کیوں حیران سا تھا

جسے بنایا تھا دل کا مالک
وہ چند دنوں کا مہمان سا تھا

کبھی کبھی تو لگے ہے ایسے
کہ جیسے کوئی گمان سا تھا

Rate it:
Views: 817
16 Apr, 2014