یو ٹوپیا

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

دکھ درد کو دنیا میں چلو مل کے مٹائیں
خوشیوں کے ہر اک سمت حسیں پھول اگائیں

گورے کی نہ کالے کی ہو تفریق جہاں میں
انسان سے انساں کی محبت کو جگائیں

مذہب ہو ہر اک قوم کا انساں سے محبت
دنیا کو ہی جنت کا حسیں باغ بنائیں

بے گھر نہ رہے کوئ بھی کچھ ایسا کریں ہم
غربت نہ رہے بھوک و بیماری کو مٹائیں

کیا ظلم ہے کہ خوشیوں کی گھڑی ہوتا ہے ماتم
بچوں کی پیدائش ہو تو مر جاتی ہیں مائیں

زرخیز ہوں میدان تو سر سبز ہوں کھلیان
سانجھی ہوں سبھی فصلیں سبھی مل کے اگائیں

تعلیم کریں عام و اخلاق سنواریں
باتوں سے ، عمل سے نہ کسی دل کو دکھائیں

Rate it:
Views: 568
25 Oct, 2012