یوار پہ لرزہ ہے تو در کانپ رہا ہے
Poet: Wasi Shah By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIدیوار پہ لرزہ ہے تو در کانپ رہا ہے
 بچھڑے ہو تو اجڑا ہوا گھر کانپ رہا ہے
 
 تم آنکھ کی پُتلی میں چُھپے سچ کو بھی دیکھو
 مجرم تو نہیں ہے وہ اگر کانپ رہا ہے
 
 ویران ہے اس درجہ ترے بعد مرا دل
 اس شہر میں آتے ہوئے ڈر کانپ رہا ہے
 
 اک میں کہ جدائی نے مجھے کر دیا ساکت
 اک تو ہے کہ صدمے سے ادھر کانپ رہا ہے
 
 آنگن کو پلٹ جاؤں نہ میں چھوڑ کے اس کو
 صحرا میں مرا خوابِ سفر کانپ رہا ہے
 
 یا تو مری بینائی پہ ہے خوف مسلط
 یا نہر کے پانی میں شجر کانپ رہا ہے
 
 بُجھنے نہیں دوں گا میں کبھی ہجر کے صدمے
 دل میں تری یادوں کا شرر کانپ رہا ہے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 