یوں تو زندگی اندھیروں سے بھری ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamیوں تو زندگی اندھیروں سے بھری ہے
فکر کیسی ساتھ تیرے پیار کی روشنی ہے
تجھ سے تو فقط محبت ہی مانگی تھی
جانے کیوں تو نے وہ بھی نہ دی ہے
ایک مدت سے تیرےانتظار میں بیٹھاہوں
ٹکٹکی باندھے ہوئے نظردر پہ لگی ہے
جیسےہم اک دوجےکہ ساتھ سجتےہیں
ایسی ہیررانجھا کی جوڑی نہ سجی ہے
میری تمام عمرتجھےپیار کرتے گزری
لگتا ہے من میں ابھی بھی تشنگی ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







