یوں پتھر دل حالات بنا دیتے ہیں

Poet: Samia Bashir By: Samia Bashir, samandri

 یوں پتھر دل حالات بنا دیتے ہیں
آؤ خود ہی نشیمن کو جلا دیتے ہیں

کتنے بےبس ہیں یہ زندگی کے دھارے
بے فائدہ ہی یہ زیست کو بنا دیتے ہیں

شعلوں سے خوشبو لینا آساں تو نہیں
چلو اس مشکل کو بھی آسان بنا دیتے ہیں

حالات کی عجب یہ ستم ظریفی ہے سمیعہ
کہ خود ہی ہنس ہم ہر غم کو مٹا دیتے ہیں

یہ کون ومکاں میں بھی اک عجب ہی تغیر ہے
چلو آؤ خود ہی ہر فرق اب مٹا دیتے ہیں

Rate it:
Views: 759
09 Aug, 2010