یک میں ، ایک مری رات کی تنہائی ہے ۔۔۔
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAمیری آنکھوں میں ترا عکس ہے شبنم کی طرح
اشک بہتے ہیں تری یاد میں زم زم کی طرح
میری خواہش کہ برس جائے تو بارش بن کے
میرا تن بھیگتا جائے کسی ساحل کی طرح
تیرے گیتوں تیری غزلوں میں رہوں میں شامل
تو میرے سر کو جگائے کسی سرگم کی طرح
ایک میں ، ایک مری رات کی تنہائی ہے
رات بھی مجھ پہ گزرتی ہے ترے غم کی طرح
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad