Add Poetry

یہ بات " نا" کرو تم صرف اپنےمطلب کی

Poet: محمد فہیم الدین نادرؔ عمری گلبرگہ انڈیا By: محمد فہیم الدین نادر عمری گلبرگہ انڈیا, GULBARGA

یہ بات " نا" کرو تم صرف اپنےمطلب کی
یہ مسئلہ ہے ہمارا یہ بات ہے سب کی

ابھی مصیبتوں کے چار پل نہیں گذرے
بدل ‌گئے سبھی فطرت بدل گئی سب کی

نوازشات تری یہ تجھے مبارک ہوں
سمجھ گیا زباں تیری مفاد و مطلب کی

اسیر بن گیا الزام میں زلیخا کے
گنہ نہیں ہے مرا کچھ قسم مرے رب کی

یہ ڈھیر ساری کتابیں ہیں آج بھی لیکن
وہ رونقیں کہاں مسجد کی اور مکتب کی

یہ نیند بھی بڑی آرامِ جاں ہے انساں کی
اٹھو ! کِیا کرو نادرؔ کبھی دعا شب کی

Rate it:
Views: 285
10 Oct, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets