یہ تیرا بانکپن نہ تجھ سے چرا لے کوئی
Text size
میرے دامن میں گرے اشک اٹھا لے کوئی
مجھے یخ بستہ ہواؤں سے بچا لے کوئی
اے میری جان بہاروں سے بھی محتاط رہو
یہ تیرا بانکپن نہ تجھ سے چرا لے کوئی
کیسے نکلوں میں تیرے مخملیں خیالوں سے
ایسے کیوں ساری ریاضت کو گنوا لے کوئی