یہ دل
Poet: UA By: UA, Lahoreتیرے خیال سے مہکتا ہے یہ دل
تیرا نام لے کے دھڑکتا ہے یہ دل
تم ہی صبح شام مذکور رہتے ہو
تمہیں یاد کر کے تڑپتا ہے یہ دل
تم کھو نہ جاؤ کہیں بھیڑ میں
یہی سوچتا ہے لرزتا ہے یہ دل
کسی مرغ بسمل کی طرح بھی
جدائی میں اکثر پھڑکتا ہے یہ دل
یہ محبت کی خاطر بنایا گیا ہے
اپنی حقیقت سمجھتا ہے یہ دل
More General Poetry







