یہ دل اندر سے اتنا جل گیا ہے
Poet: Ghani Ur Rehman Anjum By: Ghani Ur Rehman Anjum, islamabadدھواں ہونٹوں پہ کالک مل گیا ہے
یہ دل اندر سے اتنا جل گیا ہے
رہے گا زندگی سے ہاتھ دھو کر
تیری نظروں کا جادو چل گیا ہے
وہ آنکھیں موندھ کر اب مطمئین ہے
سمجھتا ہے کہ خطرہ ٹل گیا ہے
یہاں رہنا نہیں خطرے سے خالی
چلو اب گھر چلیں دن ڈھل گیا ہے
اسے گزرے ہوا انجم زمانہ
مگر لگتا ہے جیسے کل گیا ہے
More Sad Poetry






