Add Poetry

یہ رحمت ِ یزداں ہے یہ رحمت ِ باری

Poet: UA By: UA, lahore

یہ رحمت یزداں ہے یہ رحمتِ باری
ماہِ صیام میں رہے جاری و ساری
مسجد کی رونقیں آباد ہو گئی ہیں
شامیں اور صبحیں شاد ہو گئی ہیں
سحر وافطار کے لطف و کرم کے ساتھ
آتی ہیں ٹولیاں بھی لئے ہاتھوں میں ہاتھ
حمد و ثنا درود و دعا ہے لبوں پہ جاری
سحری کا وقت ہو یا ہو وقتِ افطاری
یہ رحمت یزداں ہے یہ رحمت باری
ماہِ صیام میں رہے جاری ساری
تسبیح اور تراویح، تہجد کلام پاک
چہروں پہ نور آگیا روح و بدن ہیں پاک
اخلاص و محبت ایثار و اخوت
رمضان کی عنایت کردار کی قوت
صبر و رضا خلوص و محبت سیکھا دیا
رمضان کے روزوں نے رستہ دِکھا دیا
یہ میرا دل بھی مولا ہوا باغ باغ ہے
ہونے لگا بے داغ جو دل کا داغ ہے
یا پاک الٰہی تنکوں کو پھول کرنا
اَمت کی دعاؤوں کومولا قبول کرنا
رمضان کی برکت سے ہر دل کو شاد رکھنا
محفل یہ رحمتوں کی یوں ہی آباد رکھنا
اَمت پہ جو پڑا ہے کٹ جائے وقت بھاری
پیارے نبی (صلعم) کی قوم رہے دو جہاں میں پیاری
یہ رحمت یزداں ہے یہ رحمتِ باری
ماہِ صیام میں ہے جاری و ساری
 

Rate it:
Views: 395
23 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets