یہ سوچ کے میں خود بھی پریشان ہو گیا
Poet: UA By: UA, Lahorیہ سوچ کے میں خود بھی پریشان ہو گیا
میں اپنے ہی گھر آج سے مہمان ہو گیا
جو میں نے خود جمع کیا اپنے مکان میں
کیوں میرے لیئے پرایا وہ سامان ہو گیا
عارضی حیات کو ابدی سمجھ بیٹھا ہے
ایسا نادان کیسے کیسے یہ انسان ہو گیا
یہ کون میری روح میں آ کر سما گیا ہے
کہ میں اہنے آپ سے ہی انجان ہو گیا
جسکی نگاہوں میں قہر تھا میرے لئے
وہ آج مجھ پہ کیسے مہربان ہو گیا
اب کیسے کس طرح وہ مہربان ہو گیا
یہ دیکھ کے رقیب بھی حیران ہو گیا
ایسے تیرا وجود محبت کے با طفیل
صحرا سے جیسے کوئی گَلِستان ہو گیا
محصور ہیں سبھی یوں اپنی ذات میں عظمٰی
جیسے خود اپنا آپ ہی زِندان ہو گیا
More General Poetry







