یہ غزلیں یہ گیت میرے
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburgیہ الفاظ سارے چرمرے سے ہیں
بے ہنگم سی میری یہ سب تحریریں ہیں
دل سے اٹھتا طوفان طلاطم سا ہے
غرق ہوتا میرا سارا جہاں سا ہے
زباں پر آئے تو فریاد بن جائیں یہ
ضبط تحریر لائوں تو غزل کھلائیں یہ
یہ نظمیں یہ غزلیں یہ گیت سبھی
میری ہمدم تنہائیوں کی ہیں ساتھی
بعد از مرگ میری نشانیاں ہیں یہ
ورثہ ہیں میرا حیات جاویدانیاں ہیں یہ
خراج مگر شہرت کچھ اسطرح وصول کرتی ہے
مرے کو امر ، زندہ کو درگور کر دیتی ہے
More General Poetry






