یہ مان لیا میں نے تو زر دار بہت ہے
Poet: ارشد ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiاس شہر میں ہر شخص ہی بیزار بہت ہے 
 یہ مان لیا میں نے تو زر دار بہت ہے
 
 کیوں تم نے دکھایا تھا مجھے پیار کا رستہ
 یہ بھی بتا دیتے کہ یہ پر خار بہت ہے
 
 ہر راستہ ہو سہل یہ ممکن تو نہیں ہے 
 آتا ہے نظر سیدھا وہ خمدار بہت ہے
 
 کیا پوچھتے ہو زندگی کیسی ہے گذاری 
 جو ہم نے گذاری ہے وہ دشوار بہت ہے 
 
 دشمن ہو زمانہ بھی کوئی غم نہیں مجھ کو 
 مخلص ہو اگر چہ تو بس اک یار بہت ہے 
  
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 