Add Poetry

یہ میرے شہر کا اک اور حادثہ ہوگا

Poet: عابد ادیب By: مصدق رفیق, Karachi

یہ میرے شہر کا اک اور حادثہ ہوگا
وہ کل یہاں مرا مہمان بن چکا ہوگا

تلاش میں ہوں کسی کی میں کب سے سرگرداں
اسی طرح کوئی مجھ کو بھی ڈھونڈھتا ہوگا

مری طرح سے کوئی چیختا ہے راہوں میں
مری طرح کوئی دنیا کو دیکھتا ہوگا

لگا کے آئے گا چہرہ کوئی نیا شب میں
وہ جس کو بیٹھ کے دن میں تراشتا ہوگا

شناسا چہرے بھی لگنے لگے ہیں بیگانے
اب اپنا وقت ہی شاید بدل رہا ہوگا

اداس اداس سا کھویا ہوا سا رہتا ہے
کچھ اس سے بھی کوئی کہہ کر بدل گیا ہوگا

تھکا تھکا سا اسی در پہ آ کے بیٹھا تھا
نہ پوچھا ہوگا کسی نے تو چل دیا ہوگا

جہاں پہنچ کے قدم ڈگمگائے ہیں سب کے
اسی مقام سے اب اپنا راستہ ہوگا
 

Rate it:
Views: 1
27 Feb, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets