یہ نہ سمجھو کہ غوروفکر نہیں کرتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreیہ نہ سمجھو کہ غوروفکر نہیں کرتے ہیں
فکر کرتے ہیں گرچہ ذکر نہیں کرتے ہیں
زباں خاموش ہے آنکھیں تو مگر دیکھتی ہیں
یہ نہ سمجھو کہ نظارے اثر نہیں کرتے ہیں
تیرے سارے خیال دل میں بسا لیتے ہیں
اور پھر ان کو کہیں دربدر نہیں کرتے ہیں
سجا لیتے ہیں آئینوں سے خواب آنکھوں میں
پھر ادھر سے کبھی انہیں ادھر نہیں کرتے ہیں
عظمٰی یہ نغافل یہ دل لگی تمہارا وہم ہے
یہ سچ نہیں کہ ہم تم پہ نظر نہیں کرتے ہیں
More General Poetry






