یہ پروردہِ افسانے حقیقت خاک مانیں گئے

Poet: سردار حمادؔ منیر By: سردار حمادؔ منیر, Abbottabad

یہ پروردہِ افسانے حقیقت خاک مانیں گئے
یہ ہر مشکل کھڑی کو گردشِ افلاک مانیں گے

محبت ایسا جذبہ ہے جو ظاہر ہو ہی جاتا ہے
ہمیں تم سے محبت ہے یہ ہم بے باک مانیں گے

ذہانت کو پرکھنے کا عجب معیار قائم ہے ؟
جو مشہورِ زمانہ ہے اسے چالاک مانیں گے

بھنّور میں کود کر بچنا تعجب اس میں تھوڑی ہے
جو ان کی آنکھ میں کودے اسے تیراک مانیں گے

جو حالِ دل سمجھنے میں نہ ہو محتاج لفظوں کا
تو حامیؔ اس بشر کو صاحبِ ادراک مانیں گے

انہیں ہم مشورہ دیں گے بلا ہم کون ہوتے ہیں
جو اپنے دل کی نہ مانیں ہماری خاک مانیں گے
 

Rate it:
Views: 60
27 Mar, 2026
More General Poetry