Add Poetry

یہ پیار محبت کا رِشتہ ہے دُنیا میں انمول سکھی

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

یہ پیار محبت کا رِشتہ ہے دُنیا میں انمول سکھی
تو جذبوں کی سچائی کو دولت سے تو نہ تول سکھی

ریشم کے لتے ، گہنے سے کب چین جگر کا ملتا ہے ؟
وہ چین بھلا کیسے پائےپردیس میں جس کا ڈھول سکھی

تجھ کو بھی اپنے خوابوں کا شاید اک رانجھا مل جائے
تو اپنے میٹھے گیتوں سے کانوں میں مصری گھول سکھی

تجھ کو بھی تو معلوم ہےیہ رونے سے کیا حاصل ہو گا
تو اشکوں کے سچے موتی یوں مٹی میں نہ رول سکھی

ایسا لگتا ہے صبح سے جیسے کچھ ہونے والا ہے
رہ رہ کر آج نجانے کیوں اٹھتے ہیں دل میں ہول سکھی

وہ پیار کے جس افسانے کو انجام نہ کوئی دے پائے
اس سیدھے سے افسانے میں تھا شاید کوئی جھول سکھی


 

Rate it:
Views: 3290
03 Oct, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets