Add Poetry

یہ کام بھی ہوا تمام

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ کام بھی ہوا تمام
رفتہ رفتہ مدام مدام

جستجو میں لگے تھے ہم
کبھی صبح تو کبھی شام

لوگوں نے تدبیریں کی تھیں
اور پھیلا رکھے تھے دام

لیکن ہم بھی ہم ٹھہرے
بڑھتے رہے آگے ہر گام

سرپٹ چلتے گھوڑے کی
ہم نے آخر تھام لی لگام

تم سمجھو یا نہ سمجھو
بات نہیں یہ کوئی عام

مست جنوں کو لایعنی
میکدہ، ساقی اور جام

عظمٰی انکے نام کے ساتھ
آنے لگا ہے میرا نام

Rate it:
Views: 309
25 Jan, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets