یہ کوئی اچھی بات نہیں
Poet: Arbab Bazmi By: Arbab Bazmi, More Eminabad GUJRANWALAیہ کوئی اچھی بات نہیں
ایسے چھوڑو ساتھ نہیں
میرے دُکھڑے بانٹے جو
ایسی کوئی ذات نہیں
اوروں کو دُکھ دے کر تو
آتا کچھ بھی ہاتھ نہیں
رُسوا ہو گا جھوٹ سدا
کوئی سچ کو مات نہیں
بڑھتی جائے آبادی
پہلے سے دیہات نہیں
مجھ کو بھی مِل جائیں سُکھ
اَب ایسے حالات نہیں
کِس سے خوشیاں مانگیں ہم
مِلتی یہ خیرات نہیں
More General Poetry






