یہ کون شاعر ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ کون شاعر ہے
نہ کوئی اس کو جانے
نہ کوئی اسے پہچانے
دنیا میں رہتا ہے پھر بھی
دنیا سے نالاں لگتا ہے
ہر پل نہ جانے کن سوچوں میں
گم صم بیٹھا رہتا ہے
دنیا کہ ریلے میلے میں
تنہا تنہا سا رہتا ہے
نہ جانے اس کے من موجی میں
کون سمندر رہتا ہے
اسکی بے رنگ نگاہوں میں
کس جھیل کا ساگر بہتا ہے
یہ انجانا سا لگتا ہے
خود سے بیگانہ رہتا ہے
انجانا سا بیگانہ سا
تنہا تنہا سا رہتا ہے
پر اپنا اپنا لگتا ہے
یہ کون شاعر ہے
نہ کوئی اس کو جانے
نہ کوئی اسے پہچانے

Rate it:
Views: 557
07 Oct, 2008