یہ کون میری زندگی میں زندگی کی طرح

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ کون میری زندگی میں زندگی کی طرح
تیرگی میں چلا آیا ہے روشنی کی طرح

میرے ہونٹوں پہ ہنسی بن کے مسکرایا ہے
بنا گیا ہے اداسی کو سرخوشی کی طرح

میری نظر میں نور بن کے وہ سمایا ہے
میرے خیال میں اترا ہے چاندنی کی طرح

رخ سادہ پہ اسکے حسن کی رعنائی ہے
میرے وجود پہ چھایا ہے دلکشی کی طرح

مجھے گمان تھا جس پہ فریب کا عظمٰی
قریب آ کے وہ ملا ہے راستی کی طرح

Rate it:
Views: 796
24 Apr, 2014