یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے
Poet: اسرار دانش By: اسرار دانش, Patnaیہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے
سر تسلیم یعنی خم نہیں ہے
محبت میں کوئی بھی کم نہیں ہے
چراغ دوستی مدھم نہیں ہے
فضا میں خوشگواری آگئی ہے
کسی سے اب کوئی برہم نہیں ہے
نبھانے جا رہے ہیں لوگ لیکن
دلوں میں بدگمانی کم نہیں ہے
شب فرقت کے سب مارے ہوئے ہیں
یہاں کوئی بھی تازہ دم نہیں ہے
More General Poetry






