Add Poetry

یہی سوال تم سے پوچھتے رہے

Poet: UA By: UA, Lahore

میری یادوں نے تم کو رلایا تو نہیں
تنہائیوں میں آ کے ستایا تو نہیں

اکثر یہی سوال تم سے پوچھتے رہے
کہیں دور رہ کر مجھے بھلایا تو نہیں

میرے گلشن کو بہاریں دے کر
بیگانی راہ کو گلزار بنایا تو نہیں

گلاب سرخ جس پہ میرا نام لکھا ہے
حبس کی زد میں آکے مر جھایا تو نہیں

گلاب سرخ جو میں نے تمہارے نام کیا
اسکی جگہ غیروں کا لگایا تو نہیں

ہمارا دل تو ہر اک زخم سہہ چکا لیکن
کسی نازنیں کے دل کو دکھایا تو نہیں

ہمارا دل تمہاری نظر کا وار سہہ گیا
یہ تیر اور کسی دل پہ چلایا تو نہیں

محبت کر گزرنا ہر کسی کے بس میں نہیں
کہیں تم نے بھی یہ روگ لگایا تو نہیں

تمہارے پاس شاید آ ہی جاتے
ہمیں تم نے کبھی بلایا تو نہیں

Rate it:
Views: 584
05 Dec, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets