میں کبھی کرکٹر نہیں بننا چاہتی تھی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں کہ ميں کرکٹر نہيں بننا چاہتی تھی لیکن والد کی خواہش کی خاطر کرکٹ میں سنجیدگی لینا شروع کی۔

بسمہ معروف نے اپنے کیریئر سے متعلق بتایا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ میں آؤں گی اور ٹیم کی کپتان بن جاؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ميں ٹيم کی قيادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور کوشش کریں گے ٹيم کو ٹاپ فور ميں لے آئیں۔

بسمہ معروف نے بتايا کہ بنگلہ ديش کيخلاف ہوم سيريز جيتنے سے کھلاڑيوں کو اعتماد ملا جبکہ انگلينڈ کيخلاف سيريز بھی اہم ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ معروف کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ اقبال امام  کو ہيڈ کوچ مقرر کر ديا ہے۔

ويمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فروری 2020 ميں آسٹريليا ميں شيڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلينڈ کيخلاف ہوم سيريز کے شيڈول کا بھی اعلان کر ديا ہے جوکہ ملائيشيا ميں کھيلی جائے گی۔ ون ڈے ميچز 9، 12 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سيريز کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.