مہوش حیات کی مسحور کن گلوکاری ،سوشل میڈیا پر ویڈیو کی دھوم

کراچی : معروف فنکارہ مہوش حیات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک عمدہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھی گلوکارہ بھی ہیں ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کی خوبصورت آواز نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی  پاکستان کی معروف فنکارہ  مہوش حیات نے  حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کو سوشل میڈیا صارفین میں  بے حد پسند کیا جارہا ہے  ۔اس ویڈیو میں مہوش حیات اسٹوڈیو میں  ایک انگریزی گانے پرپرفارم کررہی ہیں۔مہوش حیات نے اس جیمنگ سیشن  کے دوران انگریزی گانے 'کلنگ می سوفٹلی' گایا ۔اس گانے کو اصل میں امریکی ہپ ہاپ گروپ فیوجیز نے گایا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.