26 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن کرائی

پی ایس ایل سیزن 5 کی تیاری زورو شور سے جاری،26 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن کرالی ہیں ہے لیکن سب سے زیادہ برطانوی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے غیر ملکی 26, سری لنکا کے 5، ویسٹ انڈیز کے 12, جنوبی افریقہ کے 11, افغانستان کے 2, آسٹریلیا کے 3, بنگلہ دیش 4 اور نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں نے 2020 پی ایس ایل سیزن 5 کے لئے رجسٹریشن کرا لی ہے لیکن سب سے زیادہ برطانوی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کِلی ایبٹ ، کیمرون ڈیلپورٹ ، مارچنٹ ڈی لانج ، راسی وین ڈیر ڈوسن ، رابی فریلنک ، سائمن ہارمر ، ہینو کوہن ، ڈوین اولیویر ، ڈین ولاس ، ہارڈس ولجوئن اور ڈیوڈ وائس نے پاکستان کی لیگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ کے لئے بہت اچھی علامت ہے، شائقین کرکٹ جلد ہی پاکستان بمقابلہ انگلینڈ  ٹی ٹونٹی سیریز بھی دیکھیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے انگلینڈ کے ٹام بنٹن ، ای این بیل ، روی بوپارہ ، ٹم بریسنن ، پی براؤن ، ٹی کوہلر۔کڈمور ، میسن کرین ، لیام ڈاسن ، جو ڈیلی ، ایل ایوانز ، ایل گریگوری ، لیام لیونگ اسٹون ، داؤد میلان ، ٹی ملز ، سی اوورٹن ، میٹ پارکنسن ، فل سالٹ ، ونس ، لیوک رائٹ شامل ہیں جبکہ افغانستان سے نجیب اللہ زادران اور قیس احمد پاکستان آئینگے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے فواد خواجہ ، کرس گرین ، بین لافلن جبکہ نیدرلینڈ سے ریلوف وین ڈیر مروی ، نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی اور بنگلہ دیش سے محمود اللہ ریاض ، محمد سیف الدین ، ​​مصطفیٰ الرحمن اور تمیم اقبال نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل فائیو کیلئے پاکستان آنے کو تیار

واضح رہے کہ  دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے پانچویں ایڈیشن کے لئے پاکستان آنے کو تیار تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نےسپر لیگ  2020 کی پلاٹینم کیٹگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ فہرست کا اعلان کردیا تھا۔

جاری کردہ ڈرافٹنگ فہرست  کے  مطابق انگلینڈ کے سات ، جنوبی افریقا کے چھ،ویسٹ انڈیز کے پانچ ،آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین ،سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.