ملتان میں لکڑی اورکوئلےکی قیمتوں میں اضافہ

ملتان میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے  بعد  لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہونے پر ٹال مالکان نے قیمتوں میں بھی 25 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین نے چولہا جلانے کے لیے لکڑیاں اور کمرشل صارفین صنعتوں کا پہیہ رواں رکھنے کے لیےکوئلہ خریدنا شروع کر دیا ہے جس سے لکڑی اور کوئلے کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے، ٹال مالکان نے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں دو سو سے تین سو روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

لکڑمنڈی میں لکڑی کی فی من قیمت 600 روپے جبکہ کوئلے کے دو ہزار روپے تک وصول کیے جارہے ہیں دوسری جانب  ٹال مالکان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نتیجہ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.