سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے اضافی 6 چھٹیاں

جاپانی مارکیٹنگ کمپنی نے سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے 6 چھٹیاں اضافی کردی ہیں۔

جاپان کی ایک مارکیٹنگ کمپنی نے تمباکو نوشی کرنے والے ملازمین کے مقابلے میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ چھٹیوں میں 6 چھٹیوں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی مارکیٹنگ کمپنی کے ایک ملازم کی انوکھی ای میل نے ساتھی ملازمین کی سالانہ تعطیلات میں 6 روز کا اضافہ کروا دیا، تاہم اس سے سگریٹ نوش ملازمین فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے۔

فرم کے ایک ملازم نے اپنے حکام کو ایک ای میل بھیجی جس میں موقف اختیار کیا کہ تمباکو نوش ملازمین کو سگریٹ پینے کیلیے دن میں دو دو تین تین بار 15 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے جب کہ نہ پینے والے ملازمین اس دوران کام کرتے رہتے ہیں۔

امریکامیں انوکھاسیب تیارملازم نے مزید لکھا کہ اس طرح سگریٹ نہ پینے والے ملازمین زیادہ دیر کام کرتے ہیں جس کا انہیں کمپنی کی جانب سے زائد چھٹیاں دیکر فائدہ بھی دیا جانا چاہیئے۔ جس پر کمپنی کے سی ای او نے سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو 6 مزید تعطیلات دے دیں۔

پیالا کمپنی کے سی ای او تاکاؤ اسوکا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس فیصلے سے سگریٹ نوش ملازمین کو اپنی نقصان دہ عادت کو ترک کرنے کیلیے حوصلہ ملے گا۔ اس سہولت سے کمپنی کے 120 میں سے 30 ملازمین فائدہ اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں دن بہ دن سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

ای سگریٹ کے حوالے سے امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء استعمال کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.