موٹرولا نے پہلا 64 میگا پکسل فون متعارف کروادیا

بیجنگ: موٹرولا نے اپنا پہلا 64 میگا پکسل بیک اور 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق موٹرولا ون ہائپر فون میں بیٹری لائف، کیمرا کارکردگی پر توجہ دینے کے ساتھ پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔یہ فون 6.5 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں  پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر ڈوئیل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس مکیمرا 64 میگا پکسل ہے جبکہ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی موجود ہے۔فرنٹ پر 32 میگا پکسل پوپ اپ کیمرا دیا گیا اس کے فرنٹ اور بیک دونوں جانب کیمروں میں نائٹ ویژن موڈ موجود ہے جو کم روشنی میں بھی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے یہ ایک منفرد فیچر ہے جو عام طور پر سیلفی کیمروں میں نہیں ہوتا۔یادرہے کہ اس سے قبل شیاؤمی، رئیل می اور سام سنگ بھی 64 میگا پکسل بیک کیمرے والے فون متعارف کراچکے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.