پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ ہے جس کے متعلق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت  نے تحقیقات رکوانے کیلئے  سپریم کورٹ سے رجوع کرنے  کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی  کا کہنا تھا سپریم کورٹ منصوبے کی تحقیقات پہلے ہی روک چکی ہے، کیس دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔

سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گے، پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپےرکھنےکی تجویزیاد رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

رواں سال اپریل میں صوبائی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی اور ڈیزائن پروجیکٹ کے کام میں غفلت برتی گئی اور فیزیبیلیٹی اسٹڈی میں خامیوں کے باعث منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.