پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو ملا نیا اعزاز

کراچی (آئی این پی) پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو جس نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں کا ایک سین میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ڈرامے کا کلپ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی گزشتہ قسط میں جب دانش، شہوار کے دفتر میں آکر اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے تو یہ منظر دیکھ کر مداح خوش ہوجاتے ہیں، یہ سین سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ڈرامے کا کلپ بن گیا، اس سین پر میمز بنیں، خبریں بنیں، ہیڈ لائنز لگیں اور کون ہے جو اس منظر کے سحر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا ہو۔ اس بات کا اندازہ عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھی لگایا جا سکتا ہے، جس میں قوت گویائی سے محروم ایک مداح نے انہیں چہل قدمی کرتے ہوئے نہ صرف پہچان لیا بلکہ اشاروں کی زبان سے تھپڑ مارنے کا سین دہرایا جس پر عدنان صدیقی قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے۔ عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے جو مقبولیت ملی اور جس طرح لوگ داد و تحسین دے رہے ہیں اس پر میں آپ سب کا شکر گزار ہوں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.